مودی کے دھن پر کے سی آر کا رقص‘ تلنگانہ کانگریس کا بیان

,

   

حیدرآباد۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ پر بالراست مذکورہ این ڈی ای کی مدد کے لئے مخالف بی جے پی اور کانگریس محاذ تیار کرنے کا الزام عائد کرتے وئے تلنگانہ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ریونت ریڈی نے جمعرات کے روم کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کی دھن پر راؤ رقص کررہے ہیں۔

ریڈی نے یہاں پر رپورٹرس کو بتایاکہ ”وزیراعظم نریند رمودی اور بی جے پی کی موسیقی پر کے سی آر کا رقص ہے۔

اورساری دنیاکے چندرشیکھر راؤ کا ڈرامہ جانتی ہے اور لوگ ان کے الفاظ پر اب مزید بھروسہ کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں“

مخالف بی جے پی محاذ
راؤ کے مخالف بی جے پی محاذ کی تشکیل اورمرکز میں برسراقتدار پارٹی کے خلاف تمام لیڈران سے وہ بات کرنے کے اعلان کے یہ بعد یہ بیان سامنے آیاہے

ریڈی نے کہاکہ ”کے چندرشیکھر راؤ جھوٹ بولنے کے عادی او رماہر ہیں۔ عوام سے جھوٹ بولنے میں کوئی ان کامقابلہ نہیں کرسکتا ہے۔

وہ مدد نہیں کریں گے مگر اس طرح کے بیان دے کر کانگریس کے لئے مشکل کھڑا کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ایک مخالف بی جے پی محاذ کی تشکیل دے رہے ہیں“۔

انہوں نے کے سی آر او ربی جے پی کو کانگریس پارٹی کو اس کے ساتھیو ں کے ساتھ اتحاد کے ذریعہ کمزو کرنے کی کوشش کا مورد الزام ٹہرایا‘ جس پر ریڈی نے کہاکہ اس سے بالراست بی جے پی کومضبوطی ملے گی۔

ریڈی نے کہاکہ ”انہوں (کے سی آر) نے 2018کے الیکشن کے دوران بھی ایسا ہی کہاتھا۔ اگر اس وقت یہ ہوتاتب این ڈی اے کمزور ہے اور اس کو مضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے ایسے بیانات سے۔

یہ ان کا فیڈرل فرنٹ کانگریس پارٹی کو کمزور کرنے کی پہل کاحصہ ہے۔

وہی علاقائی اور قومی پارٹیاں جو کانگریس سے قریب ہیں کو ہر وقت نشانہ بنایاجاتا ہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”اگروہ راست کانگریس کو کمزو ر کرنے کے اہل ہیں تو وہ بالراست بی جے پی کو مضبوط کررہے ہیں۔

ہم اس طرح کی صورتحال کا کافی عرصہ سے سامنا کرنا کررہے ہیں اور اب سے چوکنا ہوگئے ہیں۔

اگرٹی آ رایس اور کے سی آر حقیقت میں بی جے پی سے مقابلہ کرنا چاہتی تو وہ کانگریس کے ساتھ ہاتھ کیوں نہیں ملار ہے ہیں“۔

ریڈی نے کہاکہ کئی اوقات میں ٹی آر ایس پارٹی نے پی ایم مودی اوربی جے پی کو اپنی حمایت دیکھا چکی ہے

فیڈرل فرنٹ
انہو ں نے کہاکہ ”اگر کے سی آر حقیقت میں کے سی آر مودی سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو پھر انہیں فوری اسمبلی اجلاس طلب کرکے زراعی بل کو مسترد کرنا چاہئے۔

اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو ہم ان پر ایک فیصد بھروسہ کریں گے۔ ہم کے سی آر کو 20سالوں سے دیکھ رہے ہیں اب تک انہوں نے 1000جھوٹ بولے ہیں“۔

ریڈی نے کہاکہ راؤ ”فیڈرل فرنٹ“ کے ساتھ آرہے ہیں تاکہ جی ایچ ایم سی الیکشن میں اپنی ناکامیوں کوچھپا سکیں۔

انہوں نے کہاکہ ”مگر وہ انہیں یہ بات یاد کرلینا چاہئے کہ کوئی بھی ان کا اب جھوٹ سننے کے لئے تیار نہیں ہے“