مودی کے راجیو گاندھی پر ریمارک کا احمد پٹیل نے دیا جواب او رکہاکہ”شہید وزیراعظم کے ساتھ بدسلوکی آخری بزدلی کی نشانی ہے“۔

,

   

نئی دہلی۔ کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر احمدپٹیل نے وزیراعظم نرینر مودی کی جانب سے

1991میں ایل ٹی ٹی ای کے ہاتھوں بے رحمانہ قتل کا شکار سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کو ”بدعنوان نمبر ون“

قراردئے جانے کے بعد بی جے پی اور وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کانشانہ بنایا۔

لوک سبھا الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران ایک انتخابی جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس پارٹی کے موجودہ صدر راہول گاندھی پر لفظی حملہ کرنے کے بعد انجہانی راجیو گاندھی کوتنقید کا نشانہ بنایاتھا