مورینا میں ہر اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن

   

مورینا: مدھیہ پردیش کے ضلع مورینا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مسلسل بڑھ رہی تعداد کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے ہر اتوار کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی ہدایت دی ہے ۔سرکاری اطلاعات کے مطابق کلکٹر محترمہ پریانکا داس نے کریمینل پروسیجرکوڈ 1973 کی دفعہ 144 کے تحت ہر اتوار کو پورے مورینا ضلع میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ شبانہ کرفیو اب ہر رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک لاگو رہے گا ۔ اتوار کے روز تمام کاروباری ادارے ، دکانیں اور تمام ہاٹ بازار بند رہیں گے ۔