موسمی تبدیلی کے اثرات ‘ شہر میںآم کی آمد میں تاخیر

   

حیدرآباد۔ 11 مارچ (سیاست نیوز) ملک میں مسلسل موسم کی تبدیلی کی وجہ سے حالات کی تبدیلی کا اثر پھلوں پر بھی ہو رہا ہے جس کی وجہ سے حیدرآباد میں آم کی آمد میں تاخیر ہو رہی ہے۔ پھلوں کے بڑے بازار جیسے باٹا سنگارم، بوئن پلی اور گڈی ملکاپور میں اس کا اثر دیکھا گیا اور آم کی آمد میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ آم کی کم آمد کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے جو تقریباً 200 سے 400 روپے تک فی کیلو فروخت کئے جارہے ہیں اور جیسے ہی آم کی مکمل آمد ہونا شروع ہو جائے گی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔ عام طور پر مارچ میں آم آنا شروع ہو جاتے ہیں لیکن جاریہ سال آم دیر سے آرہا ہے۔ کسانوں نے بتایا کہ موسمی تبدیلی کی وجہ سے پھل کی آمد میں تاخیر ہو رہی ہے اور امید کی جارہی ہے کہ مارچ کے آخری ہفتہ تک بہتر آمد ہوگی ۔ جاریہ موسم میں وجئے واڑہ، اننت پور، کرنول، ٹاملناڈو اور محبوب نگر سے 650 ٹرکوں میں 10,720 کنٹل آم آئے ہیں ۔ حکام نے بتایا کہ مینگویا پر نامی کیڑے سے فصلوں کو نقصان کا خدشہ ہے جو آم کے درختوں کو کافی نقصان پہنچاتے ہیں جس کی وجہ سے بھی آم میں کمی ہو سکتی ہے۔ ش