اقوام متحدہ: اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر کاربن اخراج کی سطح زیادہ رہتی ہے تو موسمیاتی تبدیلی دنیا کے کچھ حصوں میں کینسر سے دوگنا مہلک ہو سکتی ہے۔اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی)اورکلائمیٹ امپیکٹ لیب کی طرف جاری کردہ نئے اعداد و شمار میں بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کی مثال دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والی اضافی اموات اس ملک کی کینسر سے ہونے والی اموات کی موجودہ شرح سے تقریبا دوگنا اور 2100 تک روڈ ٹریفک حادثات میں ہونے والی اموات کی شرح سے 10 گنا زیادہ ہوں گی۔