مولا علی میں رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

   

سیاست و ملت فنڈ اور لالہ گوڑہ اولڈ بوائز اسوسی ایشن سے انتظامات
حیدرآباد ۔ 25 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : سیاست و ملت فنڈ اور لالہ گوڑہ اولڈ بوائز اسوسی ایشن کے زیر اہتمام دو بہ دو ملاقات پروگرام اتوار 29 جنوری کو صبح 10 تا 4 بجے شام رائیل فنکشن ہال ، مولا علی چوراہا پر منعقد ہوگا ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا مفتی سرور اور مہمان اعزازی کی حیثیت سے جناب محمد ایوب شرکت کریں گے ۔ اس پروگرام میں جناب سید تاج الدین صدر Loba ، محمد جہانگیر سکریٹری و کنوینر ، محمد عثمان آرگنائزنگ سکریٹری جناب شیخ حسین اور جناب صادق حسین مالکان رائل فنکشن ہال شرکت کریں گے ۔ والدین سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ اپنے ساتھ لڑکا ہو یا لڑکی کے فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کی ایک سے زائد کاپیز رکھیں ۔ پروگرام میں لڑکا اور لڑکے کے والدین کو اپنا بائیو ڈاٹاس رجسٹریشن کروانا ہوگا جس کے لیے 500 روپئے رجسٹریشن فیس رکھی گئی ہے جو ایک سال تک اس کا میعاد رہے گا ۔ اس رجسٹریشن کارڈ کے ذریعہ والدین دفتر روزنامہ سیاست عابڈز پر بھی دفتر ملت فنڈ پہنچ کر رشتوں کا انتخاب کرسکتے ہیں ۔ پروگرام میں انجینئرنگ ، گریجویٹ ، پوسٹ گریجویٹ ، ایم بی بی ایس ، ایم ڈی ، بی ڈی ایس ، فارمیسی ، ٹکنیشن ، ڈپلوما ہولڈرس ، عقد ثانی اور تاخیر سے شادی کے لڑکے و لڑکیوں اور معذورین کے کاونٹرس رہیں گے ۔ ریاست تلنگانہ و آندھرا پردیش کے ساتھ ملک کی دیگر ریاستوں کے علاوہ بیرونی ممالک امریکہ ، کینڈا ، آسٹریلیا ، سعودی عرب خلیج اور دوسرے ممالک جہاں حیدرآبادی رہتے ہیں ، میں مقبولیت حاصل کرچکا ہے ۔ اس لیے وہ اصحاب اس پروگرام کو یوٹیوب ، فیس بک ، انسٹاگرام کے ذریعہ راست دیکھ کر اپنے مفید مشوروں سے بھی نوازتے رہتے ہیں ۔ والدین کو چاہئے کہ اپنے ساتھ سنیٹائزر اور ماسک ضرور رکھیں ۔ مزید تفصیلات جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینٹر پروگرام سے فون نمبرات 9848004353 ۔ 9391160364 پر ربط کریں ۔۔