موڈیز نے ہندوستان کی معاشی ترقی میں برائے2020میں 5.3فیصد سے 2.5فیصد کی کمی لائی ہے۔ ویڈیو

,

   

Ferty9 Clinic

کرونا وائرس کی وباء ہندوستان میں بھی تیزی کے ساتھ پیر پھیلارہی ہے۔ مذکورہ کرونا وائرس جس کو ڈبلیو ایچ او نے عالمی وباء قراردیا ہے۔

اس کی وجہہ سے دنیابھر کا معاشی نظام بدحالی کاشکار ہوگیاہے۔ کرونا وائرس کی وباء کا اثر ہندوستان کی معیشت پر بھی گہرا ہوا ہے۔

موڈیز نے ہندوستان کی معاشی ترقی برائے سال2020میں 5.3فیصد سے 2.5فیصد کی کمی لائی ہے۔

موڈیز کا یہ اقدام تشویش کا باعث ہے۔ کیونکہ ہندوستان کی معاشی ترقی (جی ڈی پی) پہلے ہی بدحالی کاشکار تھی‘ اس میں کرونا وائرس کی عالمی وباء نے دہکتی آگ میں تیل کاکام کیاہے۔

اکنامک ٹائمز نے اس نیوز کو بریک کیاہے اور اپنے ویڈیو میں موڈیز کے اس اعلان کا خلاصہ بھی کیاہے۔

ویڈیو ضرور دیکھیں

YouTube video