اجزا: میدہ دو پیالی، بھنا ہوا قیمہ ایک پیالی، چیڈر چیز ایک پیالی، نمک حسبِ ذائقہ، چینی ایک چائے کا چمچ، خشک خمیر ایک چائے کا چمچ، دودھ چار کھانے کے چمچ، انڈا ایک عدد، انڈے کی زردی ایک عدد، کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ، اجوائن آدھا چائے کا چمچ، تھائم آدھا چائے کا چمچ، چلی گارلک ساس چار کھانے کے چمچ، کوکنگ آئل حسبِ ضرورت۔
ترکیب : میدے کو چھان کر رکھ لیں، گرم دودھ میں چینی اور خمیر ڈال کر دس منٹ کیلئے گرم جگہ پر ڈھک کر رکھ دیں۔میدے میں نمک، کالی مرچ، انڈا، خمیر کا مکسچر، آدھی پیالی کش کیا ہوا چیز اور چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر ملائیں اور تھوڑا تھوڑا گرم پانی ڈالتے ہوئے نرم گوندھ لیں۔ڈھک کر گرم جگہ پر آدھے گھنٹے کیلئے رکھ دیں، پھر بیل کر چھری یا کٹر کی مدد سے چوکور کاٹ لیں۔کٹے ہوئے چوکور کے ایک طرف چلی گارلک ساس پھیلا کر لگائیں پھر اس پر بھنا ہوا قیمہ اور کش کیا ہوا چیز ملا کر ڈالیں اور دوسری طرف سے اُٹھاتے ہوئے اسے اچھی طرح دبا کر بند کر دیں۔اسے چاہیں تو 200C پر پندرہ منٹ پہلے گرم کئے ہوئے اوون میں بیس سے پچیس منٹ کیلئے یا سنہرا ہونے تک بیک کر لیں۔بیک کرنے سے پہلے ہر پیٹیز کو اوپر سے انڈے کی زردی سے برش کر لیں۔اور اگر چاہیں تو درمیانی آنچ پر کڑاہی میں کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کر لیں۔گرم گرم پیزا پیٹیز کو چلی گارلک ساس کے ساتھ سرو کریں۔