لندن : کیا مچھر ہم میں سے کچھ کو زیادہ کاٹتے ہیں؟ کوئی نہیں جانتا کیوں؟ ایسی باتیں عام ہیں کہ مچھر خون کی مخصوص اقسام کے حامل افراد، ہائی بلڈ شوگر والے، لہسن یا کیلا کھانے والے افراد اور خواتین کو زیادہ کاٹتے ہیں۔ لیکن یہ اصل وجوہات نہیں ہیں۔ ایک نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ہماری جلد سے نکلنے والی ایک قسم کی بو مچھروں کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔ نتائج جرنل سیل میں شائع کیے گئے تھے۔ تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ مچھر ان لوگوں کی طرف زیادہ متوجہ ہوتے ہیں جن کی جلد پر کاربو آکسیلک ایسڈ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔