مکتھل میں سڑکوں پر کچرے کے انبار، ضلع کلکٹر کا اظہار برہمی

   

لاپرواہی پر سخت کارروائی کا انتباہ، جوابدہی کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت، مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ

مکتھل۔ 28 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر نارائن پیٹ پریانکا نے آج مکتھل کا دورہ کرتے ہوئے مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور عہدداروں کو ان کی اپنی مفوضہ ذمہ داریوں کو پوری جوابدہی کے احساس کے ساتھ انجام دینے اور مقررہ وقت میں تکمیل کرنے کی ہدایت دی اور کاموں میں سستی ولاپرواہی پر سخت انتباہ دیا، تفصیلات کے مطابق ضلع کلکٹر نے مکتھل منڈل کے موضع گول پلی کے قریب زیر تعمیر ینگ انڈیا انگیریڈیڈ ریسیڈنشل اسکول کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا جو 250,کروڑ کی لاگت سے تقریبا 20 ایکٹر اراضی پر تعمیر کیا جارہا ہے۔ انہوں نے یہاں تعمیراتی کاموں میں پیشرفت اور معیار کی برقراری کیلئے عہدداروں سے تفصیلی گفتگو کی جبکہ عہدداروں نے ضلع کلکٹر پریانکا کو موضع گول پلی کے مضافات میں بنائے جارہے اس اسکول کے بارے میں بتایا کہ آرٹیفیشل شعبہ کے لئے 9 ایکٹر اراضی، سٹ ون کیلئے دس ایکڑ، ائے ٹی سی کے لئے دیڑھ ایکر، اور سٹ ون ٹرینیگ کے لئے 20گنٹے اراضی مختص کی گئی ہے، ضلع کلکٹر نے فایئر اسٹیشن کے لئے زیر تعمیر عمارت کا بھی معائنہ کیا اور کاموں کے معیار کے ساتھ مقررہ وقت کے اندر تکمیل کے لئے عہدداروں کو ہدایت دی ،بعد ازاں ضلع کلکٹر نے دفتر بلدیہ کا دورہ کرتے ہوئے عہدداروں کی حاضری، مکان، پانی، اور ٹریڈ لائسینس فیس کی وصولی پر سست روی اور تاخیر کا سخت نوٹ لیتے ہوئے کمشنر بلدیہ پر ناراضگی ظاہر کی اور ہدایت دی کہ مقررہ وقت میں ٹیکسس کی وصولی کا نشانہ مکمل کیا جائے نیز میونسپلٹی میں عہدداروں کی حاضری کیلئے بایئو میٹریک سسٹم نصب کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے عہدداروں کو چوکس رہنے اور پوری ذمہ داری کے ساتھ کام کرنے کی تاکید کی۔ ضلع کلکٹر نارائن پیٹ پریانکا نے مکتھل مستقر ٹاون کے دورہ پر جگہ جگہ سڑکوں پر کچرے کے انبار دیکھے اور عہدداروں پر سخت برہمی ظاہر کرتے ہوئے صاف صفائی کے لئے کچرا گاڑیوں کو سسٹم سے مربوط کرنے اور روزآنہ صفائی کے نظام کو روبہ عمل لانے کی سخت ہدایت دی اور آئندہ اس میں لاپرواہی پر سخت انتباہ دیا اور ساتھ ہی کمشنر کو ہدایت دی کہ ٹاون میں چل رہے کچرا گاڑیوں کی جی پی ایس کے ذریعے نگرانی کی جائے ،ضلع کلکٹر نے اپنے اس دورہ مکتھل کے موقع پر سروئے نمبر 916؍2, 917؍2, میں واقع تقریبا دس ایکڑ سرکاری اراضی پر 35/کڑوڑ روپے کی خطیر لاگت سے زیر تعمیر 150,بستروں والے ہاسپیٹل کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مارچ کے اختتام تک کاموں کی تکمیل کو معیار کی برقراری کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت دی ،اس کے علاوہ ضلع کلکٹر نے مکتھل ٹاون اور اطراف واکناف میں راتوں میں غیر قانونی وغیر اخلاقی سرگرمیوں کے انسداد کے لئے محکمہ پولیس کو ضروری ہدایات جاری کی اور دو روز قبل ہوئے ناخوشگوار واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا، اس موقع پر تحصیلدار مکتھل ستیش کمار، صدر نشین بلدیہ مکتھل واکٹی مانسا، کمشنر بلدیہ مکتھل راجیا ودیگر عہددران موجود تھے ۔