مکہ مسجد میں آخری آرامگاہ کی تیاری

   

آصف ثامن نواب میر برکت علی خان والا شان مکرم جاہ بہادر کے ترکی میں انتقال کے بعد نظام ٹرسٹ کے عہدیداروں نے آج سہ پہر مکہ مسجد پہونچ کر سپرنٹنڈنٹ جناب عبدالقدیر صدیقی سے ملاقات کرکے تدفین کیلئے مقابر کی جگہ پر کھدائی کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ ٹرسٹیز جناب محمد فیض اور فیض بن جنگ نے بتایا کہ ڈائرکٹر جنرل پولیس مسٹر انجنی کمار اور کمشنر پولیس سی وی آنند و محکمہ آثار قدیمہ کے عہدیداروں سے بھی اس سلسلہ میں بات چیت ہوئی ہے ۔ سبھی عہدیداروں نے نماز جنازہ و تدفین کیلئے انتظامات کا تیقن دیا ہے۔