ممبئی: مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ نیتا امبانی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے معاملے میں گرفتاری عمل میں آئی ہے۔میڈیا کے مطابق ملزم کا نام راکیش کمار مشرا ہے اور اسے بہار کے دربھنگہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ راکیش کی عمر 30 سال ہے اور دھمکی آمیز معاملے میں اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔بہار کے دربھنگہ میں موجود 30 سالہ نوجوان راکیش کمار مشرا نے ریلائنس فاؤنڈیشن میں فون کر کے ریلائس انڈسٹریز لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی اور ان کی بیوی نیتا امبانی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق ممبئی زون-2 کے ڈی سی پی نیلوتپل نے کہا کہ چہارشنبہ کے روز ایچ این ریلائنس اسپتال کی لینڈ لائن پر ایک کال موصول ہوئی تھی جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی ۔