ممبئی،30مئی(یو این آئی) مہاراشٹرا میں ایک بار پھر کورونا نے خوف پھیلانا شروع کر دیا ہے ۔ ریاست میں کورونا کے 76 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق ریاست میں یکم جنوری سے اب تک رجسٹرڈ کیسوں کی کل تعداد 597 ہو گئی ہے ۔ فی الحال 425 فعال مریض ہیں جبکہ 165 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ جنوری سے اب تک سات مریضوں کی موت ہو چکی ہے ، جن میں سے چھ کو دیگر بیماریاں تھیں۔ فی الحال، مہاراشٹرا میں کورونا وائرس کیلئے انفلوئنزا جیسی بیماری اور Severe Acute Respiratory Infection سروے جاری ہیں۔