مہاراشٹرا میں گرمی کا زور، کئی اضلاع میں بارش کا امکان

   

ممبئی: مغربی مہاراشٹرا کے مختلف اضلاع میں بڑھتے درجہ حرارت کے باعث گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے ، جس سے شہری سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔ اس شدید گرمی کے دوران محکمہ موسمیات نے ستارہ، پنے ، سانگلی اور کولہاپور اضلاع کے لیے یلو الرٹ جاری کر دیا ہے ، جہاں آئندہ کچھ گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ مہاراشٹرا کے دیگر علاقوں میں گرمی کا سلسلہ جاری ہے ، جبکہ ودربھ کے کچھ حصوں میں بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے ۔ پونے شہر میں چہارشنبہ کے روز درجہ حرارت 40.8 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا، اور محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری اور کم سے کم 20 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے ۔ اگرچہ آسمان صاف رہنے کی توقع ہے، لیکن دوپہر کے وقت گرمی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جائے گا۔