اورنگ آباد: شیوسینا (یو بی ٹی) کے سینئر لیڈر اور قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر امباداس دانوے نے جمعہ کو الزام عائد کیا کہ مہاراشٹرا میں بی جے پی کی قیادت والی مہا یوتی حکومت ریاست کی مالی حالت خراب ہونے کی وجہ سے عوامی فلاح و بہبود کی متعدد اسکیموں کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دانوے نے کہا کہ مہاراشٹرا پر اس وقت 8 لاکھ کروڑ روپے کے قرض کا بوجھ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کی مالی حالت اچھی نہیں ہے ۔