ممبئی۔ مہارشٹر ا کے رتنا گیری میں مفرور مافیا ڈان داؤد ابراہیم کاسکر کی کم سے کم 6جائیدادوں کا قریب23لاکھ روپئے میں تسکری او رغیر ملکی زرمبادلہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ایکٹ(ایس اے ایف ای ایم اے) کے تحت ہراج عمل میں ایا ہے‘ منگل کے روز ایک افیسر نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔
کامیاب بولے لگانے والوں میں وکیل اجئے سریواستو اور سپریم کورٹ کے وکیل بھوپیندر بھردوان کے نام شامل ہیں جنھوں نے مہر بند لفافے پر مشتمل ٹنڈر کے لئے ان لائن اور آف لائن بولی لگائی تھی۔
پچھلے سا ل کی طرح اس سال بھی منگل کے روز ہوئے پرامن ہراج اس بات کا اشارہ ہے کہ پاکستان میں پناہ لئے ہوئے مفرور ڈان اب یہاں پر خطرناک مجرم نہیں رہا ہے۔
مذکورہ جائیدادوں میں اکثریت چھوٹے تعمیرات کی‘ کچھ خراب حالت میں ہے جو رتنا گیری کے ذیلی ضلع کھیڈ کے ممباکی گاؤں میں موجود ہیں جہاں سے کاسکر کی فیملی کا تعلق ہے۔
ہراج کے بعد ایس اے ایف ای ایم اے کے ایڈیشنل کمشنر آر این ڈی سوزا نے میڈیا کو بتایاکہ”ہراج پر ہمیں شاندار ردعمل ملا ہے۔
رتنا گیری کی چھ جائیدادوں کو ہم نے کامیابی کے ساتھ فروخت کیاہے۔ چار پر کامیاب بولی بھردواج نے لگائی جبکہ دو کو حاصل کرنے میں سریواستو کامیاب رہے ہیں“۔
ڈی سوزا کے بموجب دوجائیدادوں پر لگائی گئی بولی کافی بڑھ گئی تھی جس کی قیمت مقرر کی گئی تھی1.89لاکھ جبکہ اس کی فروخت5.35میں ہوئی اور دوسری 4.30لاکھ مقرر کی گئی تھی جس کو 11.20لاکھ میں فروخت کیاگیاہے‘ جبکہ دیگر جائیدادیں مقرر قیمت پر فروخت کی گئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ مفرورڈان کی ایک جائیداد درحقیقت ہراج کے لئے مقرر کی گئی تھی جس کو کسی تکنیکی وجوہات کے بناء پر منسوخ کردیاگیاہے۔
تاہم ممبئی کے سانتا کروز ویسٹ کے ملٹن اپارٹمنٹ کے دوفلیٹس جو داؤد کے قریبی اقبال میمن عرف اقبال مرچی کے ہیں کو بھی ایک ساتھ ہراج پر رکھنا تھا‘ مگر کئی جانچوں کے بعد ن جائیدادوں پر کوئی بولی نہیں ائی ہے۔ طریقہ کار کی وضاحت کرتے ہوئے ڈی سوزا نے کہاکہ ایک ہفتے کے اندر بولی کی 25فیصد رقم جمع کرانی ہوگی‘ ماباقی 25فیصد ایک ماہ میں اور باقی رقم تین ماہ میں ادا کرنا ہوگا۔
رقم کی ادائیگی کی بعد ایس اے ایف ای ایم اے کی جانب سے معاہدے کو قطعیت دئے جانے پر مشتمل صداقت نامہ خریدار کے نام پر جار ی کرے گا۔ ایس اے ایف ای ایم اے نے اسی سال مفرورڈان کی تمام 13جائیدادوں کے ہراج کا منصوبہ بنایاتھا مگر کویڈ19اور اس کے ساتھ نافذ لاک ڈاؤن کی وجہہ سے اس کو منسوخ کرنا پڑا تھا۔
مذکورہ ادارے نے 2019میں ڈان کی متوفی بہن حسینہ پارکر کی ذاتی ناگ پاڑا میں گارڈن ہال اپارٹمنٹ کا 1.80کروڑ میں ہراج کیاتھا۔
سال2014میں اس کی موت کے بعد حسینہ کے بھائی اقبال کاسکر نے اس عمارت پر قبضہ کرلیاتھا جس کو تھانے پولیس نے 2017میں تسکری او رجبری وصولی کے متعدد معاملات میں گرفتار کرلیاتھا جو فی الحال جیل میں زندگی گذار رہا ہے۔
سال2018میں ایس اے ایف ای ایم اے نے ساوتھ ممبئی میں امینہ منشن کی ایک اور داؤد کی جائیدد کا ہراج کیاتھا جس کو سیفی برہانی اپلفٹ منٹ ٹرسٹ(ایس بی یو ٹی) نے مقرر قیمت79.50کے خلاف جاکر 3.51کروڑ میں خریدا تھا۔
اس سے قبل نومبر2017ایس اے ایف ای ایم نے 11.50کروڑ میں ساوتھ ممبئی میں چھ فیلٹس‘ مذکورہ شبنم گیسٹ ہاوز اور رونق افروز ریسٹورنٹ کو ہراج کے ذریعہ فروخت کیاہے