اورنگ آباد کانام مغل حکمران اورنگ زیب کے نام پر ہے‘ وہیں عثمان آباد20ویں صدی میں ریاست حیدرآباد کے حکمران کے نام پر رکھا گیاہے
ممبئی۔ مہارشٹرا کے شہر اورنگ آباد کو چھترا پتی سمبھا جی مہاراج اور عثمان آباد شہر کو’دھارا شیو‘ کے نام پرتبدیلی کرنے کی مرکزی حکومت کی جانب سے منظور ی مل گئی ہے۔
مہارشٹرا کے ڈپٹی چیف منسٹر دیویندر فنڈناویوس نے ٹوئٹر پر یہ جانکاری شیئر کی ہے۔اورنگ آباد کانام مغل حکمران اورنگ زیب کے نام پر ہے‘ وہیں عثمان آباد20ویں صدی میں ریاست حیدرآباد کے حکمران کے نام پر رکھا گیاہے۔
چھترا پتی سمبھا جی چھترا پتی شیواجی مہاراج جنگجو بادشاہ کے بڑے بیٹے ہیں‘ مراٹھا ریاست جس کے بانی انکے والد تھے کے دوسرے حکمران ہیں۔اورنگ زیب کے احکامات پر 1689کے روز سمبھا جی مہاراج کو سزائے موت دی گئی تھی۔
دھارا شیوعثمان آباد کے قریب میں ایک غار نما عمارت کا نام ہے بعض اسکالرس کے مطابق 8ویں سنچری کے قدیم تاریخوں پر ہے۔
ہند ودائیں بازو تنظیموں کی جانب سے طویل مدت سے ان دو شہروں کے ناموں کی تبدیلی کی مانگ کی جاتی رہی ہے۔ فنڈناویس نے ڈپٹی سکریٹری برائے اسٹیٹ جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کو 24فبروری کے روز وزرات داخلی امور کی جانب سے تحریر کردہ دو مکتوبات کوشیئر کیا ہے۔
اس مکتوب میں کہاگیاہے کہ سنٹرل مہارشٹرا کے ان دو شہروں کے ناموں کی تبدیلی پر مرکز کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ فنڈناویوس نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرداخلہ امیت شاہ کے اس فیصلے پر شکریہ ادا کیاہے۔
انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت جس کی قیادت چیف منسٹر یکناتھ شنڈے کررہے ہیں نے ”جو وعدہ کیاتھا اس کو پورا کیاہے“۔
قابل غور یہ ہے کہ ارونگ آباد کوسمبھا جی نگر اور عثمان آباد کو دھارا شیو کے نام پر تبدیل کرنے کا فیصلہ شیوسینا این سی پی کانگریس حکومت پر مشتمل پچھلی کابینہ نے لیاتھا جس کو ادھوٹھاکرے کے خلاف بغاوت کے بعد شنڈے نے پچھلے جون میں اقتدار سے بیدخل کردیاتھا۔
شنڈے کی قیادت والی نئی حکومت نے کابینہ کے اس فیصلے کو مسترد کردیا اور ایک تازہ فیصلہ لیاتھا۔