میکسیکو سٹی۔ میکسیکو کے ایک قصبہ کے میئر نے رنگا رنگ تقریب میں مادہ مگرمچھ سے شادی کرلی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو کے قصبہ سین پیڈرو ہومیلولو کے میئر وِکٹر ہوگو سوسا نے ایک پرانی رسم کے تحت مادہ مگر مچھ سے علامتی شادی کی ہے۔ وِکٹر ہوگو کی مگر مچھ سے شادی کا مقصد رتبے، دولت اور عزت میں اضافہ کرنا ہے تاہم اس شادی میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دراصل یہ ایک ہسپانوی رسم ہے جو کہ سیکڑوں برس پرانی ہے، لوگ ایسی شادیاں اس لیے کرتے ہیں تاکہ قدرت سے انہیں نعمتیں حاصل ہوں، یہ شادیاں پہلے سے شادی شدہ افراد بھی کرسکتے ہیں کیونکہ اس کا مقصد صرف دولت و عزت کا حصول ہوتا ہے۔