میرے والد سے میری زندگی کو خطرہ لاحق ہے

   

رکن اسمبلی پرکاش گوڑ کے فرزند کا الزام ۔ پولیس میں شکایت
حیدرآباد : /6 اگست (سیاست نیوز) رکن اسمبلی راجندرا نگر پرکاش گوڑ کے فرزند نے پولیس سے رجوع ہوکر والد کے خلاف شکایت کردی ۔ اس واقعہ نے تلنگانہ کی سیاست میں سنسنی پیدا کردی ۔ تاہم رکن اسمبلی یا پھر افراد خاندان نے ان الزامات پر کوئی وضاحت نہیں کی ۔ پرکاش گوڑ کے فرزند سنتوش گوڑ نے والد کے خلاف الزامات عائد کرکے کہا کہ انہیں والد کے سبب جان کو خطرہ لاحق ہوگیا ۔ بیٹے کا کہنا ہے کہ والد اس کی مرضی کی شادی کے خلاف ہے ۔ جس لڑکی سے سنتوش گوڑ نے محبت کی اور شادی کرنا چاہتا ہے والد اس کے خلاف ہیں اور اس کی معشوقہ کے گھر پر حملہ بھی کروایا ۔ انہوں نے کہا کہ والد نے حامیوں سے حملہ کروایا اور انہیں جان سے مارنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ بیٹے کے ایک پریس میٹ کے دوران والد رکن اسمبلی پر سنگین الزامات لگائے ہیں ۔/y ع