ریاست کی تشکیل 1987کے بعد سے غیرایم این ایف اور غیر کانگریسی لالدوھما پہلے چیف منسٹرہیں۔
زورام پیپلز تحریک(زیڈ پی ایم) لیڈر لالدوھما نے جمعہ کے روز میزروم کے نئے چیف منسٹرکی حیثیت سے حلف لیاہے۔ نئی کابینی وزراء کی حیثیت سے پارٹی کے دیگر 11 نومنتخبہ اراکین اسمبلی نے بھی حلف لیاہے۔
ایزوال میں راج بھون کے اندر گورنر ہاری بابو کمبھا م پتی نے رازادی اور دفتر کی ذمہ داری کا 74سالہ ائی پی ایس افیسر سے سیاست داں بننے والے زیڈ پی ایم کے لیڈر کو حلف دلایاہے
۔ریاست کی تشکیل 1987کے بعد سے غیرایم این ایف اور غیر کانگریسی لالدوھما پہلے چیف منسٹرہیں۔میزروم کی سیاست پر دوسیاسی جماعتوں کا غلبہ ہے ایک لالتھن حوالہ (کانگریس) اور زورم تھانگا(ایم این ایف) ہیں جو 34سال سے زائد عرصہ سے چیف منسٹر کی کرسی پر قابضہ کئے ہوئے ہیں۔
مذکورہ زیڈ پی ایم جو چھ علاقائی پارٹیوں پر مشتمل ہے نے حا ل ہی میں اختتام پذیر ہونے والے اسمبلی انتخابات میں 40میں سے 27سیٹوں پر شاندار جیت حاصل کی ہے۔
حلف برداری تقریب میں ایم این ایف کے زورم تھانگا (79) اور سابق کانگریس چیف منسٹر لالتھن حوالہ بھی موجود تھے۔حلف لینے کے فوری بعد نئے چیف منسٹر نے کہاکہ ان کی حکومت کی توجہہ ”کسان دوست پالیسیوں‘ قرضہ جات میں ریفارمس اور بدعنوانی کے خلاف ایک مہم“پر رہے گی۔
وزراء کے طور پر حلف لینے والوں میں سات کابینی وزرا زیڈ پی ایم کے کارگذار صدر کے سپدنگا‘ ونلالہلانا‘ سی لال سیویونگا‘لاتھان سانگا‘ ونلاتھا لانا‘ پی سی ون لال راوتا‘ اور پوری کابینہ میں واحد خاتون منسٹر لالرن پوئی کے نام قابل ذکر ہیں۔
میزوروم چیف منسٹر کی حیثیت سے لینے کے بعد لالدوھما کو آسام کے چیف منسٹر ہیمانتا بسواس نے ایکس کے ذریعہ مبارکباد کا پیغام ارسال کیا۔