برکلے، کیلیفورنیا: امریکی ماہرین نے دوڑنے، اچھلنے اور دیگر کرتب دکھانے والا فٹبالر روبوٹ تیار کیا ہے جس کا اصل نام ہی ’میسی سے بہتر‘ رکھا گیا ہے۔ تاہم ماہرین نے یہ لفظ مذاق کے طور پر استعمال کیا ہے۔ اسے آرٹیمس کا نام دیا گیا ہے جس کا مخف ’اے روبوٹ دیٹ ایکسیڈز میسی ان سوکر‘ Artemis رکھا گیا ہے لیکن یہ ازراہِ مزاح کہا گیا ہے تاہم اس کا درست مخفف ایڈوانسڈ روبوٹک ٹیکنالوجی فار انہانسڈ موبلیٹی اینڈ امپرووڈ اسٹیبلٹی‘ ہے۔ تاہم یہ ایک خاتون روبوٹ ہے جو بین الاقوامی مقابلوں کیلئے بے تاب بھی ہے۔ اس وقت ایسے تین روبوٹ ہی ہیں جو اچھلنے کے ساتھ دوڑ بھی سکتے ہیں۔ لیکن یاد رہے کہ اسے جامعہ کیلیفورنیا لاس اینجلس کے شعبہ روبوٹ کے ڈینس ہونگ اور ان کے ساتھیوں نے بنایا ہے۔ فی الحال یہ روبوٹ کئی آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے۔