بیونس آئرس ۔ ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹ بالر لیونل میسی نے اپنے تاریخی جوتے نیلام کردیئے ہیں ۔ میسی نے ریئل ویلاڈوڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے ان جوتوں سے بارسلونا کے لئے 644 واں گول اسکور کیا تھا۔فٹ بال اسٹار لیونل میسی کے جوتے دوکروڑ 65 لاکھ ستر ہزار روپے میں نیلام ہوئے ہیں۔نیلامی کی رقم بارسلونا کے ایک دواخانہ کے ہیلتھ پراجیکٹ میں استعمال کی جائے گی۔