میڈیا آؤٹ لٹس پر مقدمےامریکہ میں آزادی صحافت کو خطرہ

   

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے پے در پے میڈیا آؤٹ لیٹس پر مقدموں سے امریکہ میں آزادی صحافت خطرے میں پڑ گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے میڈیا آؤٹ لیٹس پر مقدمے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ مقدمات کامیاب ہو گئے تو آزادی صحافت خطرے میں پڑ سکتی ہے، یہ مقدمات میڈیا کو خاموش کرنے اور حقائق پر مبنی خبریں دینے میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں، اس سے میڈیا کا معیار بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ دسمبر میں ABC نیوز نے ہتک عزت کیس میں 16 ملین ڈالر کی ادائیگی کی تھی، CBS نیوز دوسری بڑی میڈیا کمپنی ہیجس کا ٹرمپ کے ساتھ مقدمہ چل رہا ہے۔