میکسیکو میں ایک خفیہ قبر سے تلاشی کے دوران 8 افراد کی باقیات برآمد

   

میکسیکو سٹی : میکسیکو کی ریاست Michoacan میں ایک خفیہ قبر سے تلاشی کے دوران 8 افراد کی باقیات ملی ہیں۔میکسیکو کی میڈیا رپورٹ کے مطابق تریمبارو کے شہر تیجارو میں ایک خفیہ قبر سے کئی انسانی باقیات ملی ہیں۔کھدائی اور تحقیقات کے نتیجے میں معلوم ہوا کہ ملنے والیباقیات 8 افراد کے تھے۔باقیات کو جانچ کے لیے فرانزک میڈیسن انسٹی ٹیوٹ میں لے جایا گیا ہے۔ریاست کے اٹارنی آفس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔