شیلاگ، 12 اکتوبر (یو این آئی): میگھالیہ کے ری بوئی ضلع میں ایک واقعہ اُس وقت ٹل گیا، جب ہفتہ کی شام پولیس نے ایک طاقتور دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلہ (آئی ای ڈی) برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا۔ری بوئی کے ضلع پولیس سربراہ ویویکانند سنگھ راٹھور نے اتوار کے روز بتایا کہ شام تقریباً ساڑھے سات بجے ایک بیگ میں رکھا گیا آئی ای ڈی، امسننگ بازار میں میگھالیہ دیہی بینک کے سامنے واقع ایک احاطے میں ملا۔اسی کے ساتھ بم کو تلاش کرنے اور ناکارہ بنانے والی ٹیم (بی ڈی ڈی ایس) اور کے -9 ٹیم کو بلایا گیا، بیگ کی جانچ کرنے پر انہوں نے اس میں دھماکہ خیز مواد کی تصدیق کی، آئی ای ڈی کو بی ڈی ڈی ایس ٹیم نے کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔مسٹر راٹھور نے کہا کہ “تجزیے سے پتہ چلا ہے کہ آئی ای ڈی کو 4.7 کلوگرام جلاتن، 10 ڈیٹونیٹرز اور تقریباً 50 لوہے کی سلاخوں کے ٹکڑوں سے تیار کیا گیا تھا۔