میں مچھلی نہیں کھاتا : اوم برلا

   

نئی دہلی: لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے منگل کو ایوان میں سوال کے وقت بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ راجیو پرتاپ روڈی کے اس تبصرہ کے جواب میں کہا کہ وہ مچھلی نہیں کھاتے اور سبزی خور ہیں۔ ایوان میں ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری کی وزارت سے متعلق ضمنی سوالات پوچھتے ہوئے روڈی نے کہا کہ ملک میں 95 کروڑ لوگ مچھلی کھاتے ہیں اور ایک کروڑ لوگ مچھلی کی پیداوار اور ماہی گیری سے وابستہ ہیں۔ بی جے پی ایم پی نے مزید کہا کہ جناب! مجھے نہیں معلوم کہ آپ مچھلی کھاتے ہیں یا نہیں۔ اس پر برلا نے کہا کہ وہ مچھلی نہیں کھاتے،وہ ویجٹیرین ہیں۔ روڈی کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری کے وزیر راجیو رنجن سنگھ عرف لالن سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کے قیام کے بعد گزشتہ دہائی میں مچھلی کی پیداوار میں 100 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔