سری نگر ۔ کشمیر ی اے ایس ٹاپرشاہ فیصل نے کہاکہ لوگوں خاص کر نوجوانوں کی مرضی کے مطابق ہی میں اپنے مستقبل کا تعین کروں گا۔ مستعفی ہونے پر سوشیل میڈیا کے ذریعہ لوگوں کے ردعمل کا اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ فیصل نے کہاکہ سر کاری نوکری سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد میں وشنام اور چاپلوسی کے سیلاب میں غرق ہوگیا۔
انہو ں نے کہاکہ ہزاروں لوگوں نے میرے استعفیٰ پر ہزاروں نقطہ ہائے نظر سے اپنا ردعمل ظاہر کیا۔ تاہم انہوں نے کہاکہ میں اس سب کی توقع رکھتاہوں ۔ انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے مستقبل کے منصوبوں پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں لیاہے
۔ میں وہی کروں گا جو لوگ خاص کر نوجوان مجھے کرنے کو چاہیں گے
۔ انہوں نے سوشیل میڈیا کے ذریعہ اظہار بنانے والوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اگر آپ لوگ فیس بک اور ٹوئٹر کو بالائے طاق رکھ کر کل سری نگر میں جمع ہوں گے تو ہم وہاں مل جل کر ایک پروگرام پر غور کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ اگے کیاکرنا ہے اسکے بارے میں میرے پاس ایک منصوبہ ہے اور مجھے امید ہے کہ آپ لوگوں کے پاس بھی ہوگا او رآپ لوگ چاہتے ہیں کہ میں ان خیالات پر حتمی فیصلہ لینے سے قبل غور کروں۔
انہوں نے کہاکہ میری سستی منزل کا تعین فیس بک پر تبصرہ یا پسند کے مطابق نہیں بلکہ حقیقی اور مدبر لوگوں کی رائے کے مطابق ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ میں مقام ملن کے بارے میںیہ جاننے کے بعد تفصیلات فراہم کروں گا کہ وہا ں کون لوگ آرہے ہیں۔
انہو ں نے چلو دیکھتے ہیں ان ہزاروں لوگوں میں سے کتنے لوگ جمع ہوں گے ۔ قابل ذکر ہے کہ ائی اے ایس ٹاپر ڈاکٹر شاہ فیصل گذشتہ روز اپنی منصب سے مستعفی ہوگئے تھے۔بتایاجاتا ہے کہ وہ قدیم مقامی سیاسی پارٹی نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کرکے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لیں گے۔