ملبورن ۔ٹینس کے عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نے کورونا وائرس کے دوران صحافی سے ملاقات کا اعتراف کرلیا۔ انسٹاگرام پر نوواک جوکووچ نے ایک طویل پیغام جاری کیا جس میں اْنہوں نے 16 دسمبر کو کورونا وائرس کا ٹسٹ مثبت آنے کے دو دن بعد ایک صحافی سے انٹرویو کے لیے ملاقات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی غلطی قبول کرتا ہوں۔