یو جی اور پی جی نشستوں کی تعداد بڑھانے کی تاریخ میں بھی توسیع ، ڈیمڈیونیورسٹی کے قیام کیلئے قواعد میں ترمیمات
حیدرآباد /16 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) نیشنل میڈیکل کمیشن ( این ایم سی ) نے ایک مرتبہ پھر تعلیمی سال 2023-24 میں نئے میڈیکل کالجس کے قیام اور پہلے سے قائم کئے گئے کالجس میں یو جی اور پی جی کے نشستوں کی تعداد بڑھانے کی اجازت کیلئے درحواست داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے تازہ احکامات جاری کئے ہیں جس کے مطابق 15 تا 23 ڈسمبر تک درخواست داخل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ نئے کالجس کے قیام کیلئے درخواست داخل کرتے وقت لازمی سرٹیفکیٹ ، الحاق کی رصامندی ، پاسٹل کی تفصیلات ، جی ایس ٹی فیس کی معلومات وغیرہ لازمی طور پر منسلک کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ ایم بی بی ایس نشستوں میں اضافہ کرنے کیلئے درخوسات داخل کرنے کی تاریخ 31 اگست اور پی جی نشستوں میں اضافہ کرنے کیلئے درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 جولائی مقرر کی گئی تھی ۔ نیشنل میڈیکل کونسل نے بتایا کہ مختلف کالجس سے بڑے پیمانے پر درخواستیں وصول ہونے کے بعد پھر ایک بار درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ نیشنل میڈیکل کونسل نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے ۔ ملک میں ڈیمڈ یونیورسٹیز کے قیام کے ضمن میں موجودہ قواعد میں نرمی کرنے سے بھی اتفاق کیا ہے ۔ یونیورسٹی کے قریب دو سال سے خدمات انجام دینے والے 1000 بیڈس پر مشتمل ہاسپٹل کے لازمی طور پر ہونے کے قواعد میں ترمیم کیا گیا ہے ۔ ہاسپٹل کہی بھی ہونا کافی ہے لیکن یہ شرط ہے کہ طبی تعلیمی ادارے کے ذاتی کالجس اور عمارتیں ہونی چاہئے ۔ یونویرسٹی کے قیام کیلئے درخواست داخل کرتے وقت ایک ہزار بستروں پر مشتمل ملٹی اسپشالیٹی ہاسپٹل قائم کیا جانا چاہئے ۔ اس کے علاوہ دوسرے قواعد پر بھی عمل کیا جانا چاہئے ۔ ساتھ ہی ایک اور بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل کالجس میں معائنہ اور نگرانی کیلئے ماہرین کمیٹی میں اہل رہنے والے پروفیسرس اور اسسٹنٹ پروفیسرس کے نام بھی روانہ کریں ۔ گورنمنٹ میڈیسن میں پانچ سال کا تجربہ اور کسی بھی اسپشالیٹی میں کام کرنے کی صورت میں ہی وہ کمیٹی کے مہم کے طور پر تقرری کے اہل ہوں گے ۔ کالجس کے پرنسپلس سے کہا گیا کہ وہ 15 دن کے اندر اہل طبی ماہرین کے ناموں کی سفارش کریں ۔ ن