نئی دہلی : نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا نعرہ ‘جئے جوان جئے کسان’ ہر ہندوستانی کے دل میں گونجتا ہے ۔اتوار کی صبح، شاستری جی کی یوم پیدائش پر، مسٹر دھنکھڑ ان کی یادگار وجے گھاٹ گئے اور انہیں گلہائے عقیدت نذر کئے ۔بعد ازاں ایک ٹویٹ میں نائب صدر نے کہا کہ لال بہادر شاستری ایک بصیرت انگیز رہنما تھے جنہوں نے ہندوستان کی تاریخ کے مشکل ترین دور میں ملک کی قیادت کی۔ ان کا ‘جے جوان جئے کسان’ کا نعرہ ہر ہندوستانی کے دل میں گونجتا ہے ۔مسٹر دھنکھڑ نے کہا ‘‘میں لال بہادر شاستری جی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں’’۔