ابوجا : نائیجیریا میں 29 مئی کو عہدہ سنبھالنے والے صدر بولا احمد تینوبو نے اپنی 46 رکنی کابینہ کا اعلان کردیا ہے۔صدر جمہوریہ کے بیان کے مطابق، نئی کابینہ، جس میں تینوبو ریاست کے سربراہ کے طور پر کام کریں گے، 46 ارکان پر مشتمل ہے، جن میں سے 8 خواتین شامل ہیں۔ملک میں طاقتور سیاست دانوں میں سے ریاست ِ ریورز کے گورنرنیسم وائیک کو وفاقی دارالحکومت علاقے (FCT) کا سربراہ اور، اور برلن میں نائجیریا کے سابق سفیروں میں سے یوسف میتاما ٹگر کو وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔نائیجیریا میں 25تا26 فروری کو ہونے والے انتخابات جیت کر ریاست کے سربراہ بننے والے تینوبو نے 29 مئی کو اپنا حلف اٹھانے کے بعد اپنے فرائض سرا نجام دینا شروع کردیا ہے۔