نابالغ لڑکی کے جنسی استحصال کے جرم میں 40 سال قید

   

چینائی: تمل ناڈو کے ڈنڈیگل کی ایک عدالت نے ایک شخص کو 2016 میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا مجرم ٹھہرایا اور اسے 40 سال قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے اس کی خاتون ساتھی کو 10 سال قید کی سزا بھی سنائی۔ ڈنڈیگل کے خاتون پولیس اسٹیشن نے 32 سالہ ونوتھ اور 37 سالہ ساویتا کے خلاف 28 نومبر 2016 کو اپنے پڑوس میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کیا تھا۔ ڈنڈیگل خاتون عدالت نے ونوتھ پر 40,000 روپے اور سویتا پر10,000 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ ان دونوں پر تعزیرات ہند کی دفعہ 366 ( اغوا کرنا، یا عورت کو اپنی شادی پر مجبور کرنا) اور 368 اور دفعہ 6 (جنسی حملے کی سزا) کے تحت فرد جرم عائد کی گئی۔