حیدرآباد ۔ 8 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش کے وزیر نارا لوکیش نے اپنے جنوبی کوریا کے دورے کو چوتھے دن بھی جاری رکھا ۔ جس میں ینگ گروپ کے نمائندوں کے ساتھ ریاست میں جوتے اور دیگر اجزاء کی تیاری کے یونٹ کے قیام پر بات چیت کی ۔ لوکیش نے سی ای او اور صدر ڈائرکٹر ریان کانگ اور بزنس اسٹریجٹی اینڈ پلاننگ منیجر ملی رچرڈسن سے ملاقات کی اور کمپنی پر زور دیا کہ وہ آندھرا پردیش کے بڑھتے ہوئے صنعتی ماحولیاتی نظام میں سرمایہ کاری کرے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ریاست سنگل ونڈو کلیرنس کلیدی زونوں میں مضبوط انفراسٹرکچر اور مضبوط لاجسٹکس کنکٹیویٹی پیش کرتی ہے ۔ لوکیش نے آندھرا پردیش کی سرمایہ کار دوست پالیسی اور کاروبار کرنے کی رفتار پر زور دینے پر بھی روشنی ڈالی ۔ ریان کانگ نے مثبت جواب دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی ریاست میں جوتے کی تیاری اور اجزاء کا یونٹ قائم کرنے کی خواہش مند ہے اور فی الحال تیار صنعتی شیڈ کیلئے اختیارات تلاش کررہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی نیٹ ورک ہندوستانی مینوفیکچرنگ کو بین الاقوامی سپلائی چین کے ساتھ مربوط کرنے میں مدد کرسکتا ہے ۔۔ ش m/b