نارائن پیٹ میں کھلاڑیوں میں انعامات کی تقسیم

   

نارائن پیٹ ۔ یکم ستمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر نارائن پیٹ شریمتی پرینکا نے طلباء اور کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ وہ پڑھائی اور کھیل کو یکساں اہمیت دیں اور جب تک وہ مقررہ ہدف حاصل نہ کر لیں مسلسل محنت کرتے رہیں ،ضلع خواتین ترقی اور بہبود اطفال کے زیر اہتمام بیٹی بچاؤ ۔ بیٹی پڑھاؤ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، ضلع کے سرکاری، نجی جونیئر اور ڈگری کالجوں کی نوعمر لڑکیوں کے لیے حال ہی میں منعقد کیے گئے کھیلوں کے مقابلوں میں جیتنے والوں کے لیے ایک تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد عمل میں لایا گیا ، ضلع کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں محکمہ کھیل ترقی کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اس پروگرام میں ضلع کلکٹر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کلکٹر نے حال ہی میں ضلع ہیڈکوارٹر پر منعقدہ کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے والے فاتحین اور رنرز کے ساتھ ساتھ مقابلوں میں حصہ لینے والے ہر کھلاڑی کو مبارکباد دی۔ انہوں نے مقابلوں میں بڑے جوش و خروش اور سپورٹس مین شپ میں حصہ لینے پر کھلاڑیوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کلکٹر نے کہا کہ وہ نارائن پیٹ ضلع سے قومی سطح کے کھلاڑیوں اور ریاستی سطح کے چمپئن بننے پر بہت خوشی ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل ستائش ہے کہ کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔کلکٹر نے مشورہ دیا کہ ہر کسی کو پڑھائی، کھیل یا زندگی میں کامیابی کے لیے ایک مقصد طے کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مقصد کے حصول کے لیے مسلسل منصوبہ بندی اور محنت کرنی چاہیے۔ ضلع کلکٹر نے خواہش ظاہر کی کہ طلباء اچھی تعلیم حاصل کریں اور کھیلوں میں بھی مہارت حاصل کریں اور اعلیٰ سطح پر جائیں۔ بعد ازاں کلکٹر نے قومی سطح کے کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو انعامات پیش کئے اور حال ہی میں منعقدہ کھیلوں کے مقابلوں میں جیتنے والے کھلاڑیوں کو شال اوڑھاکر مبارکباد دی۔ ڈی ڈبلیو او راجندر گوڑ، ڈسٹرکٹ اسپورٹس ڈیولپمنٹ آفیسر وینکٹیش شیٹی، ڈی پی آر او راشد، ایس جی ایف سکریٹری سرینواس ریڈی، پی ڈی ایس سائی ناتھ، بال راج، رام کرشن ریڈی، وینکٹپا، روپا، فروین بیگم، رام موہن گوڈ، ریسلنگ کوچ سری نواس، والی بال کوچ راگھویندرا، ایم پی او ای او ای او وغیرہ نے شرکت کی۔