ممتاز ادیب و افسانہ نگار کی تصنیف ’’ تصویر نارائن پیٹ ‘‘ کی عنقریب اشاعت
نارائن پیٹ ۔ ممتاز ادیب و افسانہ نگار روف حسام الدین کی تحریر کردہ کتاب ’’ تصویر نارائن پیٹ ‘‘ کی عنقریب اشاعت عمل میں آرہی ہے ۔ اس کتاب میں موصوف نے نارائن پیٹ شہر کی تاریخ ’ تمدن رواج ’ ادب طرز زندگی کا احاطہ کیا ہے۔ اس کتاب میں پیش کئے گئے چند ایک عنوانات اس طرح ہیں ۔ لوکاپلی سمستھان ، نارائن پیٹ میں خاندانی ناموں کا پس منظر (ایک تحقیقاتی مطالعہ ) تحریک ضلع نارائن پیٹ میں مسلمانوں کا کردار ، شہر نارائن پیٹ میں اولیاء اللہ کے آستانہ نارائن پیٹ کی قدیم مقامی دکنی زبان ( دل کو چھولینے والا انداز بیان ) نارائن پیٹ میں پتھر کے دور کے کائناتی ماڈل کی دریافت ( ایشاء کا واحد اور عالمی سطح کا دوسرا ماڈل ) قدیم سماجی تمدنی ، معاشرتی روایات ( آہ جس کو ہم بھول گئے ) نارائن پیٹ کے ادیب و شعراء ریشمی شہر نارائن پیٹ و دیگر ہیں ۔جناب روف حسام الدین کی کتاب تصویر نارائن پیٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد نارائن پیٹ کی تاریخی قدیم تہذیبی، شناخت سے نئی نسل روشناس ہوگی ۔ جدید تحقیق کے مطابق کوہ نور ، ہیرا نارائن پیٹ کے مضافاتی پہاڑوں سے نکالا گیا ہے ۔ لوکاپلی سمستھان ( نارائن پیٹ ) کی حکومت نارائن پیٹ ( لوکاپلی ) تا شاہ علی بنڈہ تک پھیلی ہوئی تھی ۔ جیسے حقائق و تحقیق کو انہوں نے اس کتاب میں پیش کیا ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9701021878 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔