ممبئی ۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن تنڈولکر نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے افتتاحی مقابلے میں نمیبیا کی تاریخی کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نمیبیا نے دنیائے کرکٹ کو آج بتا دیا ہے کہ نام یاد رکھنا۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راونڈ کے پہلے میچ میں ہی حیران کن نتیجہ سامنے آیا ہے جیسا کہ نمیبیا نے سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دی۔سری لنکا کی ٹیم 164 رنزکے ہدف کے تعاقب میں 108رنز بنا سکی۔سری لنکا کی جانب سے کپتان ڈاسن شناکا نے 29 اور بھانوکا راجہ پاکسے نے 20 رنز بنائے۔نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے تھے۔نمیبیا کی طرف سے جان فرائی لنک اور جے جے سمٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ سمٹ نے ناقابل شکست31 رنزبنائے جبکہ جان فرائیلنک نے 44 رنز بنائے۔