نئی دہلی :ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا نے ہندوستانی دوا ساز کمپنی بھارت بائیوٹیک کو ناک سے لینے والی کووڈ کی دوا کے تجربہ کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔ذرائع نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا نے بھارت بائیوٹیک کو ناک سے لینے والی کووڈ دوا کا ٹیسٹ کرنے کی اجازت دی ہے جوبوسٹر ڈوز یا اضافی خوراک کے طور پر بالغوں کو دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق یہ دوا کوویشیلڈ اور کوویکسن کووڈ وٹیکے لینے والوں کو تیسری ڈوز کے طور پر دی جائے گی۔ ملک میں نو مختلف مقامات پر اس کا تجربہ کیا جائے گا۔کوویشیلڈ اور کوویکسین کووڈ لیے چکے لوگ برابر تعداد میں شامل کیے جائیں گے ۔ یہ تجربہ تقریباً پانچ ہزار افراد پر کیا جائے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دوا کو لینے کے لیے کم از کم چھ ماہ کا وقت مقرر کیا گیا ہے ۔ یہ دوا دوسری ویکسین لینے کے چھ ماہ بعد لی جا سکتی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دوا مارچ کے آخر تک دستیاب ہونے کی امید ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے گذشتہ سال 25 دسمبر کو ملک سے اپنے خطاب میں ناک سے لینے والی کووڈ کی دوا کا ذکر کیا تھا۔غور طلب ہے کہ حکومت نے کل دیسی کووڈ ٹیکوں کوویشیلڈ اور کوویکسن کو کھلے بازار میں لانچ کرنے کی اجازت دی تھی۔