حیدرآباد/20جولائی(یواین آئی) تلنگانہ کے ناگرجنا ساگر پراجکٹ کی آبی سطح میں گزشتہ 20 دنوں سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ پراجکٹ کی مکمل سطح آب 590 فیٹ ہے ، جبکہ موجودہ آبی سطح 506.70 فیٹ ریکارڈ کی گئی ہے ۔ اس پراجکٹ میں 98,293 کیوسک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد 31,876 کیوسک پانی چھوڑاگیا۔ ساگر ہائیڈرو الیکٹرک پاور اسٹیشن میں بجلی کی پیداوار جاری ہے ۔