نرس قتل کیس کی مجسٹریل تحقیقات کروائی جائیں ‘ چیف منسٹر کا حکم

   

حیدرآباد : /6 ستمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے پہاڑی شریف پولیس حدود میں واقع توکوگوڑہ پرائم کیر ہاسپٹل کی نرس سریشا قتل کیس کی مجسٹریل تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق /30 اگست ء کو بہار کے نوجوان ثناء اللہ نے نرس کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور بعد ازاں اس کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا تھا ۔ پہاڑی شریف پولیس نے خاطی کو اندرون 24 گھنٹے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا جبکہ اس قتل کیس کو فرقہ وارانہ رنگ دینے بی جے پی اور دیگر بنیاد پرست تنظیموں نے کوشش کی تھی ۔ تحقیقاتی عہدیداروں نے مقام واردات سے فارنسک ماہرین کے ذریعہ اہم شواہد اکٹھا کئے تھے اور سی سی کیمروں کی ریکارڈنگ بھی حاصل کی تھی ۔ اس قتل کا سخت نوٹ لے کر چیف منسٹر ریونت ریڈی نے پولیس عہدیداروں سے مکمل جائزہ لیا اور یہ فیصلہ کیا کہ اس کیس کی تحقیقات مجسٹریٹ سے کرائی جائے اور مقدمہ فاسٹ ٹریک کورٹ میں چلانے کا حکم دیا ۔ چیف منسٹر نے پولیس عہدیداروں کے اجلاس میں کہا کہ ریاست میں خواتین جو مختلف شعبوں میں ملازمت کررہی ہیں کی سیکوریٹی کو یقینی بنانے ہرممکن اقدام کیا جائے ۔ مقتولہ نرس کے افراد خاندان کو یقینی انصاف دلانے کیس کی سماعت فاسٹ ٹریک کورٹ کے ذریعہ کرائی جائے اور اس ضمن میں محکمہ قانون پولیس اور استغاثہ کے کے ذریعہ ملزم کو سزاء یقینی دلائی جائے ۔ واضح رہے کہ متاثرہ نرس کا تعلق بھدرادری کوتہ گوڑم سے ہے اور وہ قبائیلی طبقہ سے تعلق رکھتی ہے ۔ بy/