نئی دہلی: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن 20 اپریل سے امریکہ اور پیرو کے سرکاری دورے پر جائیں گی۔اپنے دورہ امریکہ کے دوران وہ20 تا25 اپریل سان فرانسسکو اور واشنگٹن کا دورہ کریں گی۔سان فرانسسکو میں وہہوور انسٹی ٹیوشن، اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں ‘ترقی یافتہ ہندوستان 2047 کیلئے بنیاد ڈالنے ‘ کے موضوع پر کلیدی خطبہ دیں گی۔بعد میں وہ پیروکا دورہ کریں گی۔