نظم کے اوپر ہیڈ ماسٹر کا تبادلہ۔ والدین نے کہاکہ ہم انتظامیہ سے اس کو واپس لانے کے لئے تحریر رروانہ کریں گے

,

   

بنیادی تعلیم کے افیسر(بی ایس اے) برائے پیلی بھیت نے 19اکٹوبر کے روز علی کی برطرفی کو عارضی طور پر ”انسانی بنیادوں“ پر ہٹادیا اور دوسرے اسکول میں ان کا تبادلہ کردیاتھا۔

پیلی بھیت۔ ضلع پیلی بھیت کے بیسال پور بلاک میں سرکاری پرائمری اسکول میں پانچ ویں جماعت کے ایک طالب علم سے جب کہاگیاکہ ان کے ہیڈ ماسٹر فرقان علی کسی دوسرے اسکول میں تبادلہ کردیاگیا ہے تو اس نے کہاکہ میں بھی وہیں داخلہ لوں گا۔مذکورہ اسٹوڈنٹ نے مزیدکہاکہ ”وہ بہترین ٹیچر ہیں۔

اسکول میں ہر کوئی ان سے محبت کرتا ہے کیونکہ وہ نہایت رحمدل ہیں اور انہو ں نے کسی کو پیٹا نہیں ہے“۔ مذکورہ اسکول میں زیر تعلیم دو طلبہ کی ماں 35سالہ کویتا نے کہاکہ ”میرے بچوں نے مجھ سے بتایا کہ وہ ماسٹر صاحب اپنے پیسوں سے بچوں کے لئے اسکول میں ترکاری لاتے تھے۔

ہر صبح بچے اٹھ کررو رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ہم اسکول نہیں جائیں گے۔

میں حیران ہوں کہ کروں تو کیاکروں“۔ ایک او ر والدین 33سالہ پونم جس کو بیٹا دوسری جماعت میں زیر تعلیم ہے کہ ہم بلاک ایجوکیشن افیسر کو تحریری درخواست داخل کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ”ہم تعلیم یافتہ نہیں ہے مگر انہیں واپس لانے کے لئے جو کچھ ہوسکتا ہے ہم کریں گے“۔

اسکول میں صبح کی اسمبلی کے دوران مذہبی دعا پڑھانے کے متعلق پیلی بھیت انتظامیہ نے 14اکٹوبر کے روز مقامی وی ایچ پی کارکنوں کی شکایت کے بعد علی کو برطرف کردیاتھا۔ وی ایچ پی کارکنوں کا الزام تھایہ مخصوص دعا مدرسو ں میں پڑھائی جاتی ہے

۔بنیادی تعلیم کے افیسر(بی ایس اے) برائے پیلی بھیت نے 19اکٹوبر کے روز علی کی برطرفی کو عارضی طور پر ”انسانی بنیادوں“ پر ہٹادیا اور دوسرے اسکول میں ان کا تبادلہ کردیاتھا۔

اسکول میں علی کے ساتھ درس وتدریس کا کام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ بچوں کے ساتھ نہایت حسن سلوک سے پیش آنے ان کی عادت ہے اور بچوں میں ان کی بہترین چھاپ ہے۔ علی کی برطرفی کے بعد سے اسکول میں بچوں کی تعداد کافی گھٹ گئی ہے۔

حاضری کا رجسٹرار دیکھنے کے بعد پتہ چلتا ہے کہ زیادہ تر بچے اسکول سے غیرحاضر ہیں۔

کویتا جس کے بچے برطرفی کے بعد سے اسکول جانے سے انکا ر کررہے ہیں کہ مزیدکہاکہ ”انتظامیہ بچوں کے مستقبل سے کھیل رہا ہے۔ انہیں ہمارے بچوں کی کوئی فکر نہیں ہے کیونکہ ہم غریب ہیں“۔