نفرت انگیز تقریر پر پابندی کا راجیہ سبھا میں مطالبہ

   

ملک کے بعض حصوں میں نفرت کا پرچار جاری: کھرگے
نئی دہلی: راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملک ارجن کھرگے نے آج ملک میں نفرت انگیز تقریر دیے جانے پر پابندی لگائے جانے کا مطالبہ کیا۔ کھرگے نے ضروری دستاویز ایوان کے میز پر رکھے جانے کے بعد کہا کہ ملک کے کچھ حصوں میں نفرت انگیز تقاریر کی جا رہی ہیں۔ یہ ٹھیک نہیں ہے ۔ انہوں نے اس معاملے پر ضابطہ 267 کے تحت نوٹس بھی دیا تھا جسے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے نامنظور کر دیا۔ نائیڈو نے کہا کہ کسی کو بھی نفرت انگیز تقریر نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کل کے ایوان میں کام کاج پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسے یادگار کے طور پر انہوں نے ریکارڈ رکھ لیا۔ انہوں نے کہا کہ کل دو بل پاس کیے گئے اس دوران اراکین نے صبر کا ثبوت دیا۔ انہوں نے ڈپٹی چیئرمین اور وزراء کی بھی تعریف کی۔ کل راجیہ سبھا میں دوپہر کا وقفہ نہیں ہوا تھا اور ایوان کا کام کاج عام طور پر متعین وقت سے زیادہ تاخیر تک چلا تھا۔