جگت پور کا نامی مجرم 27چوری او رلوٹ کے معاملات میں شامل رہ چکا ہے
جگت پوری۔ کھریجا کے بڑی مسجد کے سامنے عید کی نماز کے دوران برق رفتار سے کار دوڑانے والے ملزمین کو پولیس نے گرفتار کرلیاہے۔
وہ جگت پوری تھانے کا نامی بدمعاش ہے جس پر پہلے سے ہی27چوری او رلوٹ کے مقدمہ درج ہیں۔ وہ نشہ کا عادی ہے۔
پولیس نے کار میں سوار خاتون کو بھی گرفتار کرلیاہے‘ جس سے وہ اپنے پتنی بتارہا ہے۔
پولیس نے ان سے چوری کی ہانڈا سٹی کار‘ ایک بیاٹری‘ ایک اسکوٹر‘ اور چارنشہ کے لئے استعمال ہونے والے چار سرنیجس ضبط کئے ہیں۔
ڈی ایس پی (شاہاداری) میگھنا یادو نے بتایا کہ واقعہ کی حساسیت کے پیش نظر ایڈیشنل ڈی سی پی ویدپرکاش سوریا اور روہت راج بار سنگھ کی قیادت میں ٹیم بنائی گئی۔
اس میں ایس پی پرمود کمار‘ اور ستیندر جین کے علاوہ ایس ایچ او جگت پوری سنیل کمار اور کے علاوہ جانچ کے ذمہ دارین اویناش کمار کو شامل کیاگیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج اور مقامی خفیہ جانکاری کی مدد سے ملزم کی سرگرمی بی سی شاہ رخ(26)کے طور پر ہوئی۔
وہ کشمیری گیٹ کے قریب یمنا بازار میں اپنی بیوی کے ساتھ مل گیا۔ ملزم جگت پوری کے گوئند پوری علاقے کا رہنا والا ہے۔
پوچھ تاچھ میں بتایاکہ 30مئی کو اس نے مدہر وہار علاقے سے ہانڈا سٹی کار کی چوری کی تھی۔ وہ کار کا استعمال صرف رات میں سونے کے لئے کیاکرتاتھا۔
اسے گیتا کالونی کے رانی گارڈن میں پارک کیاکرتاتھا۔ عید کے دن اس نے دیکھا کے چاروں طرف پولیس تعینات ہے۔ وہ ڈر گیاتھا اور فرار ہونے کی کوشش کرنے لگا۔
اس دوران وہ کافی ہڑبڑا گیااور کھریجا کی گلیوں میں گاڑی دوڑانے لگا۔ اس نے دیکھا کہ پولیس او رعوام اسکو روکنے کی کوشش کررہی ہیتا اس نے کار کی رفتار اور تیز کردی۔
وہاں سے وہ انند وہار اور علاقے میں بھاگ گیا۔ رات کو فہر سے یہاں آیا اورکار کو یہاں چھوڑ کر ایک اسکوٹر چوری کر خاتون ساتھی کے ساتھ فرار ہوگیا۔
اس نے بتایا کہ وہ ماسٹر چابی سے گاڑیو ں کی چوری کرتاتھا۔ ڈرگس کا عادی ہونی کی وجہہ سے کار وں کی بیاٹریوں کی بھی چوری کیاکرتاتھا۔