نندیال میں سڑک حادثہ میں دو طالبات ہلاک

   

حیدرآباد5 فروری (یو این آئی) اے پی کے نندیال میں سڑک حادثہ میں دو طالبات ہلاک ہوگئیں۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب آٹو ڈرائیور نے توازن کھودیا اور یہ آٹو الٹ گیا۔مہلوک طالبات کی شناخت رجنی اور شاہبادی کے طورپر کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق آٹو ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ آٹو چلارہا تھا۔