نوئیڈا میں ورلڈ ڈیری سمٹ کا آج افتتاح

   

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی 12 ستمبر کو گریٹر نوئیڈا میں انٹرنیشنل ڈیری فیڈریشن ورلڈ ڈیری سمٹ کا افتتاح کریں گے۔ چار روزہ اجلاس میں ڈیری صنعت کے رہنما، ماہرین، کسان اور پالیسی ساز شرکت کریں گے۔ جو انڈیا ایکسپو سینٹر اینڈ مارٹ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ سمٹ عالمی اور ہندوستانی ڈیری اسٹیک ہولڈرز کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ وزیر اعظم آفس کے ذرائع نے کہا کہ انٹرنیشنل ڈیری فیڈریشن ورلڈ ڈیری سمٹ کا موضوع ’ڈیری فار نیوٹریشن اینڈ لائیلی ہوڈ‘ کے ارد گرد مرکوز ہے۔ انٹرنیشنل ڈیری فیڈریشن ورلڈ ڈیری سمٹ میں 50 ممالک سے تقریباً 1,500 شرکاء حصہ لیں گے۔ اس طرح کا آخری سربراہی اجلاس تقریباً نصف صدی قبل 1974 میں ہندوستان میں منعقد ہوا تھا۔پی ایم او نے کہا کہ ہندوستانی ڈیری انڈسٹری کی کامیابی کی بے مثال کہانی ہے۔
ہندوستان میں عالمی سطح پر دودھ کا تقریباً 23 فیصد حصہ فراہم کیا جاتا ہے۔ جو کہ تقریباً 210 ملین ٹن سالانہ ہوتا ہے۔ یہ صنعت 8 کروڑ سے زیادہ ڈیری کسانوں کو بااختیار بناتی ہے۔یہ سربراہی اجلاس ہندوستانی ڈیری فارمرز کو عالمی سطح پر بہترین طریقوں کا مشاہدہ کرنے میں بھی مدد کرے گا۔