نوادہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی زہر کھا کر خودکشی

   

نوادہ: بہار میں ضلع نوادہ کے نگر تھانہ علاقے میں معاشی تنگی سے پریشان ہوکرایک ہی خاندان کے چھ لوگوں نے زہر کھا لیا، جس میں پانچ لوگوں کی موت ہو گئی اور ایک بچی کی حالت نازک ہے ۔پولیس ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ کیدارناتھ گپتا نے قرض لیا تھا اور اسے واپس کرنے کے لیے دباؤ میں تھا۔ اسی وجہ سے کیدارناتھ گپتا نے اپنے گھر والوں کے ساتھ زہر کھا لیا۔ اس واقعے میں کیدارناتھ گپتا، بیوی انیتا دیوی، دو بیٹیاں شبنم کماری، گڑیا کماری اور بیٹا پرنس کمار کی موت ہو گئی جبکہ بیٹی ساکشی کماری کی حالت تشویشناک ہے ۔ ساکشی نوادہ صدر اسپتال میں زیر علاج ہے ۔