نور انٹرنیشنل مائیکرو فلم سنٹر اور ڈپارٹمنٹ آف ہیرٹیج حکومت تلنگانہ کے درمیان یادداشت مفاہمت کی تجدید

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانہ کے تحت کام کرنے والے نور انٹرنیشنل مائیکرو فلم سنٹر نے تلنگانہ میں محفوظ قیمتی فارسی اور عربی مخطوطات کا تحفظ ، بحالی ، ڈیجٹائزیشن اور کیٹلاگنگ کیلئے دو سال پہلے حکومت تلنگانہ کے ڈپارٹمنٹ آف ہیرٹیج اینڈ آرکیالوجی کے ساتھ ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے تھے ۔ اس کامیاب اشتراک کے تسلسل میں 15 جون 2026 کو اسپیشل چیف سکریٹری ٹو گورنمنٹ ، یوتھ ایڈوانسمنٹ ٹورازم اینڈ کلچر ڈپارٹمنٹ میں اس یادداشت مفاہمت کی تجدید کی گئی ۔ اس پر رسمی طور پر پروفیسر ارجن راؤ ڈائرکٹر ، ڈپارٹمنٹ آف آرکیالوجی اینڈ ہیرٹیج ، حکومت تلنگانہ اور ڈاکٹر مہدی خاجیپیری ، ڈائرکٹر نور انٹرنیشنل مائیکرو فلم سنٹر نے مسز وانی پرساد آئی اے ایس اسپیشل چیف سکریٹری ٹو گورنمنٹ ، یوتھ ایڈوانسمنٹ ، ٹورازم اینڈ کلچر ڈپارٹمنٹ کی موجودگی میں دستخط کئے گئے ۔ اس کے بعد ریاست تلنگانہ کے آرکیالوجی میوزیم میں دستیاب فارسی اور عربی مخطوطات کے توصیفی کیٹلاگ کو سرکاری طور پر جاری کیا گیا ۔ یہ کیٹلاگ ، ہندوستان اور ایران کے مخطوطات ہیرٹیج کے ڈاکومینٹنگ اور ان کے تحفظ میں ایک اہم سنگ میل کا آئینہ دار ہے اور یہ کیٹلاگ دنیا بھر میں اسکالرس اور ریسرچرس کیلئے ایک اہم ذریعہ ہوگا ۔ اس شراکت داری کی تجدید ، اسلامی جمہوریہ ایران اور ریاست تلنگانہ کے درمیان نادر مخطوطات کے تحفظ اور تعلیمی ، تہذیبی اور اسکالر کی تعاون کو بڑھاوا دینے دونوں انسٹی ٹیوشنس کے عہد کا اعادہ ہے ۔۔ A/m/b