نوٹ بندی بی جے پی حکومت کی ’سب سے بڑی ناکامی‘ : کھرگے

   


نئی دہلی: کانگریس کے صدرملکا ارجن کھرگے نے پیر کو 2016کی نوٹ بندی کے سلسلے میں مرکز کی بی جے پی زیر قیادت حکومت پر پھر سے حملہ کیا اور حکمراں پارٹی کی سب سے بڑی ناکامی قرار دیا۔ کھرگے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ابھی تک اس بڑی ناکامی کو قبول نہیں کیا ہے ۔ جس کی وجہ سے معیشت تباہ ہوگئی ہے۔کانگریس صدر نے ٹویٹ کرکے کہا کہ ملک کو کالے دھن سے پاک کرانے کے لئے نوٹ بندی کا وعدہ کیا گیا تھا،لیکن اس سے کئی تجارت تباہ ہو گئی اور لوگوں کا روزگار ختم ہو گیا۔انھوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ ’ماسٹراسٹروک ‘کے چھ سال بعد بھی 2016کے مقابلے میں عوامی طور پر دستیاب نقد 72فیصد ہے ۔