7 108 افراد کی موت، 62 لاکھ روزگار سے محروم، وزیراعظم مودی قوم سے معذرت خواہی کریں
7 54 فیصد نقلی نوٹوں کا چلن ، منشیات کی اسمگلنگ اور دہشت گردی میں اضافہ
حیدرآباد۔14۔مارچ (سیاست نیوز) ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ بڑی نوٹوں کو منسوخ کرنے کا عمل ایک ناکام تجربہ ثابت ہوا ہے جس سے ملک کے سرکاری خزانے کو 5 لاکھ کروڑ روپئے کا نقصان ہوا ہے ۔ 108 افراد کی جہاں موت واقع ہوئی ہے ، وہیں 62 لاکھ افراد روزگار سے محروم ہوگئے ہیں۔ آج بی آر ایس ایل پی بھوناسمبلی میں مے ڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ہریش راؤ نے نوٹ بندی کے مسئلہ پر ملک کے عوام سے معذرت خواہی کرنے کا وزیراعظم نریندر مودی سے مطالببہ کیا ۔ ریاستی وزیر فینانس نے کہا کہ نوٹ بندی کا عمل ناکام ہونے کا مرکزی حکومت نے اعتراف کیا ہے۔ بڑی کرنسی کی تنسیخ پر خاموشی اختیار کرنے والے بی جے پی قائدین پر بھی تنقید کرتے ہوئے ملک کے مفادات کی خاطر انہیں بھی اپنا منہ کھولنے اور خاموشی کو توڑنے کا مشورہ دیا ۔ بصورت دیگر انہیں ملک کے عوام ہرگز معاف نہ یں کریں گے ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ مارکٹ میں چلن میں رہنے والی نوٹوں کے بارے میں مرکزی حکومت جو بھی اعداد و شمار پیش کر رہی ہے ، وہ سب جھوٹے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آر بی آئی خود تسلیم کیا ہے کہ نقلی نوٹوں کی تعداد میں 54 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے ۔ بی جے پی کو اقتدار حاصل ہونے سے قبل عوام نقد رقم کم استعمال کرتے تھے، فی الحال اس کا چلن دوگنا ہوگیا ہے ۔ سال 2014 ء سے قبل ملک کی (GDP) 11 فیصد نقد چلن ہوگیا ہے۔ بڑی نوٹوں کا استعمال محدود نہیں بلکہ دوگنا ہوگیا ہے ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ ملک میں کالا دھن اور بدعنوانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ بی جے پی کے دور حکومت میں منشیات کے ٹرانسپورٹ اور دہشت گردی میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ جن مقاصد کا بہانہ کرتے ہوئے نوٹ بندی کی گئی ہے ، ان میں کسی ایک میں بھی مرکزی حکومت کو کامیابی نہیں ملی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے 5 ٹریلن اکنامی کی جو بات کہی گئی تھی، وہ بہت بڑے مذاق میں تبدیل ہوگئی ہے ۔ نوٹ بندی کے بعد بڑی نوٹوں کی تبدیلی کیلئے بینکوں کی قطاروں میں ٹھہرنے سے 108 افراد کی موت واقع ہوگئی ہے ۔ نوٹ بندی سے ملک کے 62 لاکھ لوگ روزگار سے محروم ہوگئے ۔ مودی کے 9 سالہ دور حکومت میں 100 لاکھ کروڑ سے زیادہ قرض حاصل کرتے ہوئے ملک میں ہر پیدا ہونے والے بچہ کو مقروض بنادیا گیا ہے۔ ملک میں بدعنوانیاں اور بھوک کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد پٹرول ، ڈیزل ، پکوان گیاس اور اشیائے محتاط کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔ن