نکسلیوں نے فوجی کو اغوا کر کے ہلاک کردیا

   

بیجاپور :چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں نکسلیوں نے آج صبح ایک خفیہ فوجی کو اغوا کر کے قتل کر دیا۔ مقتول کا چچا بھی قتل میں ملوث تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق خفیہ فوجی چھوٹو کرسم اپنے ایک ساتھی کے سڑک حادثہ کا شکار ہونے پر بیجا پور سے ایمبولینس لے کر منکیلی گاؤں کی طرف جا رہا تھا۔ نکسلیوں نے ایمبولینس کو روک کر تفتیش کی۔ نکسلائٹس اس ایمبولینس میں خفیہ سپاہی چھوٹو کرسم کو اپنے ساتھ لے گئے ۔ صبح قتل کرکے لاش گورنا روڈ پر پھینک دی گئی۔ پولیس ملزم چچا راجو کرسم اور اس کے ساتھیوں کی تلاش کر رہی ہے ۔